ابنا: فرانس پریس کے مطابق فرانسیسی فوج آج کابل کے نزدیک سروبی علاقے سے نکل گئی جس کے ساتھ ہی فرانسیسی فوجیوں کےافغانستان سے انخلاء کا با قاعدہ آغاز ہوگیا- فرانس کے صدر نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ افغانستان سے فرانسیسی فوج کا انخلاء تین مرحلوں میں ہوگا –ادھر نیٹو نے آج ایک بیان جاری کرکے جولائی میں طالبان کے حملوں میں اپنے 44فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی – بیان میں کہا گیا ہے کہ نیٹو کے دو فوجی دو دن قبل افغانستان کے مغربی علاقوں میں مارے گئے جنکی ہلاکت سے جولائی میں نیٹو فوجیوں کی ہلاکتیں 44 ہوگئیں -دوسری جانب افغانستان میں طالبان کے ترجمان نے 6 افغان فوجیوں کو ہلاک کرنےکا دعوی کیا –طالبان کے ترجمان ذبیح ا۔۔۔ مجاہد نے آج ہماری پشتو سروس کو فون پر بتایا کہ طالبان نے آج صبح وردک صوبے کے "چک " ضلع کے سنگر علاقے میں افغان فوج کے ایک قافلے کے راستے میں بم دھماکہ کیا جسکے نتیجے میں 6 افغان فوجی ہلاک ہوگئے –افغان حکومت کے ذرائع نے اس دعوے کے بارے میں ابتک کوئی بیان نہیں دیا ہے –
.......
/169